Misbah Ul Hudaa Foundation

ساخت وبلاگ
فرزند زہرا(ع) کی شہادت کا واقعہمام حسین علیہ السلام کے حامیوں میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا، "حبیب"، "زہیر"؛ "بریر" اور  "حر" سمیت تمام اصحاب و انصار شہید ہوچکے ہیں اور "اکبر"، "قاسم"، "جعفر" اور دیگر جوانان بنی ہاشم – حتی کہ شش ماہہ علی اصغر (ع) اپنی جانیں اسلام پر نچھاور کر چکے ہیں، اور عباس، علمدار حسین، ساقی لب تشنگان، بے سر و بے دست ہو کر خیام اہل بیت ( ع) سے دور گھوڑے سے اترے ہیں اور شہید ہوچکے ہیں۔حسین علیہ السلام نے دائیں بائیں نظر دوڑائی، اس وسیع و عریض دشت میں، مگر آپ (ع) کو کوئی بھی نظر نہیں آیا۔ کوئی بھی نہ تھا جو امام (ع) کی حفاظت اور حرم رسول اللہ کے دفاع کے لئے جانبازی کرتا... جو تھے وہ اپنا فرض ادا کرچکے تھے... چنانچہ امام علیہ السلام خیام میں تشریف لائے، جانے کے لئے آئے تھے... بیبیوں سے وداع کا وقت آن پہنچا تھا... عجیب دلگداز منظر تھا، خواتین اور بچیوں نے مولا کے گرد حلقہ سا تشکیل دیا تھا... ہر کوئی کچھ کہنا چاہتا تھا مگر کیسے بولے... کیا بولے...؟ کوئی بھی نہیں جانتا تھا۔بیٹیاں زیادہ آسانی سے بول لیتی ہیں چنانچہ "سکینہ" آگے بڑھیں اور عرض کیا: "باباجان! کیا آپ نے موت کو قبول کیا اور دل رحیل کے سپرد کردیا؟" امام نے فرمایا: کیونکر موت قبول نہ کرے وہ آدمی جس کا نہ کوئی دوست ہے نہ کوئی حامی؟"۔ گریہ وبکاء کی صدا اٹھی... مگر امام رلانے کے لئے نہیں آئے تھے وقت کم تھا اور ایک بڑی امانت آپ کی پاس تھی جس كو اس کے اہل کے سپرد کرنا تھا... وصیت بھی کرنی تھی... چنانچہ امام نے سب کو وصیتیں کیں اور امامت کے ودائع و امانات اور انبیاء کی مواریث امام علی ابن الحسین علیہ السلام کے سپرد کردیں... ثانی زہراء سے کہا: نماز تہجد میں مجھے یاد رکھنا... یہ بھی امام کی ایک وصیت تھی... Misbah Ul Hudaa Foundation...ادامه مطلب
ما را در سایت Misbah Ul Hudaa Foundation دنبال می کنید

برچسب : نویسنده : cmisbahulhudaac بازدید : 79 تاريخ : پنجشنبه 8 ارديبهشت 1401 ساعت: 12:21

اخباری شیعہ'>شیعہ اور اثنا عشری شیعہ میں کیا فرق ہے؟علیکم السلاماخباری شیعہ اثنا عشری کے مقابلے میں نہیں ہیں بلکہ اثنا عشری شیعوں کے اندر ہی ایک گروہ اخباریوں کا ہے جو اصولیوں کے مقابلے میں ہیں اخباریوں کا کہنا یہ ہے کہ ہمیں دین میں اجتہاد کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ جو احادیث ائمہ اطہار سے منقول ہیں انہی پر عمل کرنا کافی ہے جبکہ اصولی یہ کہتے ہیں کہ احادیث کو سمجھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں بلکہ یہ کام علماء اور مجتہدین کا ہے وہ کچھ عقلی قواعد کی روشنی میں ان احادیث سے احکام شرعیہ کا استخراج کر کے عوام کے حوالے کریں تاکہ وہ ان پر عمل پیرا ہوں۔توحید فطری یہ ہے کہ انسان بغیر تعلیم و تعلم کے باطنی طور پر خدا کی طرف متوجہ ہو یعنی اگر انسان اپنے باطن میں نگاہ کرے تو اپنے اندر ایک ایسی طاقت کو موجود پاتا ہے جو اسے اس وقت سہارا دے سکتی ہے جب اسے کوئی سہارا دینے والا نہیں ہوتا اور وہ طاقت ذات خدا کی ہے جبکہ توحید استدلالی کا مطلب یہ ہے کہ انسان برہان اور دلیل سے یہ ثابت کرے کہ خدا ہے اور وہ یکتا و تنہا ہے۔حضرت زہرا (ع) کا مہر جیسا کہ نقل ہوا ہے ۴۰۰ درہم سے زیادہ اور ۵۰۰ درہم سے کم تھا مختلف روایتوں کے مطابق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲ Misbah Ul Hudaa Foundation...ادامه مطلب
ما را در سایت Misbah Ul Hudaa Foundation دنبال می کنید

برچسب : نویسنده : cmisbahulhudaac بازدید : 69 تاريخ : پنجشنبه 8 ارديبهشت 1401 ساعت: 12:21

صدقہ سے متعلق اگر صدقہ کرنے والا جان لے اور سمجھ لے کہ اس کا صدقہ فقیر کے ہاتھ میں جانے سے پہلے اللہ کے ہاتھ میں جاتا ہے تو یقینا دینے والے کو لذت، لینے والے سے کہیں زیادہ ہوگی. کیا آپ کو صدقہ کے فوائد معلوم ہیں؟فوائد نمبر 17، 18، 19 کو خاص توجہ سے پڑهیے ﮔﺎ :- تو سن لیں ! صدقہ دینے والے بهی اور جو اس کا سبب بنتے ہیں وہ بهی!!! 1. صدقہ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے.2. صدقہ اعمال صالحہ می Misbah Ul Hudaa Foundation...ادامه مطلب
ما را در سایت Misbah Ul Hudaa Foundation دنبال می کنید

برچسب : نویسنده : cmisbahulhudaac بازدید : 84 تاريخ : شنبه 13 شهريور 1400 ساعت: 14:59

علی اصغر (ع) کی شہادت، اہل بیت(ع) کے سینے پر ایک زخم ایران میں رسم ہے کہ ساتویں محرم کو کربلا کے چھوٹے باب الحوائج حضرت علی اصغر(ع) کے دروازے پر حاضر ہوتے ہیں اور اس طفل شہید کے مصائب پڑھتے ہیں۔ وہ شہید جو بظاہر تو بہت چھوٹا ہے لیکن حقیقت میں پیر عشق ہے۔تاریخ کے تلخ ترین لمحات قریب ہو رہے تھے، مظلوم کربلا کے تمام اعوان و انصار میدان کارزار میں جا کر اپنی قربانیاں پیش کر چکے تھے، خیام حسینی میں صرف دو مرد باقی بچے تھے ایک ابا عبد اللہ الحسین(ع) دوسرے بیمار کربلا سید الساجدین(ع) اس دن اللہ قضائے الہی سے بیمار ہو گئے تھے تاکہ نسل امامت باقی رہے اور امام حسین عل Misbah Ul Hudaa Foundation...ادامه مطلب
ما را در سایت Misbah Ul Hudaa Foundation دنبال می کنید

برچسب : علی اصغر (ع),علی اصغر عنابستانی,علی اصغر عباسی آرام,علی اصغر عبدالمالکی,علی اصغر عربشاهی,علی اصغر عابدی,حضرت علی اصغر ع,دکتر علی اصغر علوی,دکتر علی اصغر علوی راد,حضرت علی اصغر علیه السلام, نویسنده : cmisbahulhudaac بازدید : 106 تاريخ : يکشنبه 25 مهر 1395 ساعت: 3:25